کمرے میں ہے بکھرا ہوا سامان وغیرہ

خط،خواب،کتابیں،گل و گلدان وغیرہ

ان میں سے کوئی ہجر میں امداد کو آئے
جن،دیو،پری،خضر یا لقمان وغیرہ

تو آئے تو گٹھڑی میں تجھے باندھ کے دے دوں
دل،جان،نظر،سوچ یہ ایمان وغیرہ

بس عشق کے مرشد سے ذرا خوف زدہ ہوں
جھیلے ہیں بہت ویسے تو نقصان وغیرہ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

موٹیویشنل کالم ( علی عمران جونیئر)