اشاعتیں

جولائی, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

موٹیویشنل کالم ( علی عمران جونیئر)

تصویر
  دوستو،شکست کے بعدراجہ پورس کو زنجیروں میں جکڑکرسکندرِاعظم کے روبرو پیش کیا گیا تو سکندر اعظم نے شاہانہ انداز میں پوچھا ۔۔بتاؤ تمہارے ساتھ کیاسلوک کیا جائے ؟ پھر اس کا جواب راجہ پورس نے جو دیا وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا گیا۔پورس نے ماتھے پر سے بالوں کی لٹ کو پھونک مار کر ہٹایا اور بولا۔۔ وہی جو پاکستان کی عدالتیں توشہ خان کے ساتھ کرتی ہیں ۔۔سکندر نے پورس کو بغور دیکھا اور مڑکر دھیرے سے بولا۔۔ ایہدی ضمانت منظور کر کے مرسیڈیز تے گھر چھڈ آؤ۔۔۔ آج کی اوٹ پٹانگ باتیں آپ احباب کو موٹیویٹ کرنے کے لئے ہیں۔ ان باتوں پر دماغ کھپانے کی قطعی ضرورت نہیں۔۔نیویارک کا ایک مشہور و معروف وکیل ٹیکساس کے دیہی علاقے میں مرغابی کا شکار کرنے گیا۔ اس نے ایک مرغابی کو گولی مار کر گرا تو دیا لیکن بدقسمتی سے وہ باڑ کی دوسری طرف ایک کسان کے کھیت میں جا گری۔ جیسے ہی وکیل باڑ پر چڑھا، ایک بوڑھا کسان اپنے ٹریکٹر پرنمودار ہوا اور سوال کیا کہ تم یہاں کیا کر رہے ہو؟وکیل نے جواب دیا، میں نے ایک مرغابی کو گولی ماری اور وہ اس کھیت میں گر گئی، اب میں اسے لینے جا رہا ہوں۔بوڑھے کسان نے جواب دیا۔ یہ کھیت میری ملکیت ہے ا